کیا ورچوئل اسکول روایتی اسکول کے کامل متبادل ثابت ہونگے ؟
ورچوئل کلاس کی شہرت اور اسکا مستقبل
آجکل آن لائن تعلیم کے بہت تذکرے ہیں- کورونا وبا کی وجہ سے اسکول و کالج عام دنوں کی طرح نہیں کھلے ہیں - طلبہ اور اساتذہ انٹرنیٹ پر ہی درس و تدریس و سیکھنے-سکھانے کے لئے پوری طرح کوشاں ہیں
آن لائن درس و تدریس میں ایک بہت بڑا نام خان اکیڈمی کا ہے- خان اکیڈمی ایک غیر منافع ادارہ ہے جسے مہشور امریکی ماہر تعلیم سلمان خان نے 2008 میں قائم کیا - سلمان خان "کسی کو بھی،کہیں بھی" اعلی تعلیم مفت میں فراہم کرنے کا مقصد رکھتے ہیں - انکی اکیڈمی طلبہ ، اساتذہ اور گارڈین کے لئے بلکل مفت ہے
حال میں ہی انہونے نیو یارک ٹائمز میں آن لائن تعلیم یا ورچوئل اسکول کے بارے مے اپنی راۓ بتایی . چونکہ آن لائن تعلیم سے انکا جڑاؤ کافی پرانا ہے، انکی راۓ اہمیت کا حامل ہے.- وہ کہتے ہیں
ورچوئل اسکول روایتی اسکول کے کامل متبادل نہیں ہو سکتے - لیکن ورچوئل اسکول میں کافی بہتری کی گنجایش ہے - انکا عندیہ کورونہ وبا سے متاثردرس و تدریسی حالات کی طرف تھا
- وہ مزید کہتے ہیں
یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ زیادہ سے زیادہ طلبہ اس سال اسکول سے دور گھر سے پڑھایی جاری رکھیںگے یا اسکے لئے کوشاں رہینگے - اگر معلمین اور شاگردوں کے گھروالوں کو صحیح مدد نہیں فراہم کی گی، اچّھے ٹولز (آلات) سے با اختیار نہیں کیا گیا تو یہ بحران تعلیم کو مزید چوٹ پہنچا سکتا ہے - اگرچہ خان اکیڈمی لوک ڈان کے درمیان زیادہ سے زیادہ لوگوں کو خدمات فراہم کرنے کی کوشش کر رہی ہے لیکن یہ چیلنج کافی بڑا ہے
روایتی اسکول کا ماحول بچوں کی معاشرتی و نفسیاتی ترقی میں بھی مددگار ہوتا ہے - یہی وہ جگہ ہے جہاں بچّے اپنے دوست بناتے ہیں انسے تعاون اور اشتراک سیکھتے ہیں اور یہ سب قدرتی طور پر ہوتا ہے - اب جبکہ وہ آن لائن کلاس میں داخل ہوتے ہیں انکو یہ کمی محسوس ہوتی ہے - ان فاصلوں نے ان پر مزید بوجھ ڈال دیا ہے
ابھی تک جیسے آن لائن اسباق دستیاب ہیں وہ اتنے انٹرایکٹو نہیں ہیں کہ ویڈیو کانفرنسنگ میں طالب علم کی خاطر خواہ توجہ حاصل کر سکے - اب تک جس طرح سے ہوم ورک تفویض کیا جا رہا ہے وہ طلبہ کو صحیح تاثر نہیں فراہم کر پا رہا ہے اور نہ ہی اساتذہ کو یہ پتا چل پاتا ہے کہ طالب علم کتنا سیکھ پا رہا ہے
اس بات کو یقینی بنانے کے لئے کہ بچّے تعلیمی ، سماجی ، اور جذباتی محاذوں پر ترقی کرتے رہیں یہ ضروری ہے کہ اساتذہ کی زیر قیادت براہ راست ویڈیو کانفرنس مہیا کیے جایں- تعلیمی اور سماجی تامل کو بہتر بنانے کے لئے بنیادی طور پر ہر سبجیکٹ کے لئے ہر دوسرے دن کم از کم ایک ٣٠- ٤٥ منٹ کا سیشن لازمی ہے جس میں استاد اور طالب علم کے مابین انٹریکشن ممکن ہو - اسکی ایک مثال مندرجہ زیل ہو سکتی ہے
چھٹی جماعت کے ریاضی کے زوم سیشن کا تصوّر کریں جس میں استاذ ایک چیلنجنگ سوال سبھی کو حل کرنے دیتے ہیں - اس سوال کا حل ایک سے زیادہ طریقے سے ہو سکتا ہے - سوال کی وضاحت کرنے کے بعد استاد طلبہ کو ١٠ منٹ حل کرنے کے لئے دیتے ہے - ہر ایک طالبعلم کے جواب کی بنا پر پانچ - پانچ طلبہ کا گروپ بنا کر انھیں آپس میں مزید جاننے اورسمجھنے کو کہا جاتا ہے - ایسے بریک آؤٹ سیشن سے طلبہ کو معاشرتی طور پر بات چیت کرنے اور ہم منصبوں سے سیکھنے کے مواقع ملینگے - آخر میں سبھی طلبہ کو جمع کیا جاتا ہے اور ہر گروپ ایک دوسرے سے اپنے تجربات ساجھا کرتے ہیں- اساتذہ طلبہ کو مستقل طور یہ تمبیہ کریں کہ وہ اپنے دوستوں کے ساتھ سوالات حل کریں - اپنی سونچ ، حل کرنے کے طریقہ کار کو ایک دوسسرے کو بتایں- مثالی طور پر ، ورچوئل بریکآؤٹ سیشن طلبا کو ایک دوسرے سے بحث کرنے اور مدد کرنے کا اہل بنائیں گے۔
کچھ اساتذہ اعلی معیار کے ایسے آن لائن ٹولز کا استعمال کرتے ہیں جو اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ طلبہ کو مناسب پریکٹس اور مواد کی کوریج مل سکے جو زوم سیشنوں میں نہیں ہوسکتی ہیں۔ ان آن لائن وسائل کی مدد سے ، طلبا اپنے موضوع اور رفتار سے مشق حاصل کرتے ہیں ، مثالی طور پر فی مضمون 30 سے 45 منٹ تک (ریاضی ، پڑھنے اور لکھنے کو ترجیح دیئے جانے کے ساتھ)۔ استاد کو حقیقی وقت کی اطلاع ملتی ہے کہ کون مصروف ہے اور ترقی کر رہا ہے اور کسے مدد کی ضرورت ہے۔ مشخص مشق کے ذریعہ ، ہر طالب علم ان ہنروں پر کام کرسکتا ہے جو ان کے لئے ان مناسب ہے ساتھ ہی ساتھ جہاں کمی ہے وہاں ان پر خاص دھیان دیا جائے اور استاد سے رجوع کیا جائے ۔ مثالی طور پروالدین کو بھی ان اعداد و شمار تک رسائی حاصل ہونی چاہئے تاکہ وہ اپنے طلباء کی تعلیمی ترقی کو یقینی بنا سکیں ۔
فاصلاتی تعلیم نے میں استاد کے لئے یہ یقین کرنا آسان نہیں کہ طالب علم اپنا کام خود انجام دے رہے ہیں کہ نہیں - یہ ضروری ہے کہ اسکی تصدیق کا طریقہ وضح کیا جائے - مثال کے طور پر ، اساتذہ طلباء سے امتحان دینے کے دوران اونچی آواز میں سوچنے کی اپنی ریکارڈنگ پیش کرنے کے لئے کہہ سکتے ہیں۔ والدین کی بھی اس بات کویقینی بنانے کی ذمّہ داری ہے
اس مضمون میں جو بھی ذکر ہوا ہے اس کے بارے میں یہ فرض کیا گیا ہے کہ طلبہ کو آلات ، انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہے اور ان کے اسکول یا کنبہ کے پاس ان کی مدد کرنے کے وسائل بھی موجود ہیں۔ لیکن ہم سب جانتے ہیں کہ بر صغیر اور افریقہ کے کروڑوں بچوں کو اتنی ساری سہولیات فراہم نہیں -ہم سب کو، خاص طور سے حکومتوں کو ڈیجیٹل تقسیم کو ختم کرنے کی بھرپور کوشش کرنی ہوگی -ہمیں طلبہ اور ان کے اساتذہ تک رسائی حاصل کرنے کے بعد ان کی مدد کرنے کے لئے مزید مفت ، غیر تجارتی ڈیجیٹل ٹولز کی بھی ضرورت ہے۔ اسی لئےیہ ایک فرد یا تنظیم کے کام سے پرے ہے۔ ہم امید کرتےہیں کہ قریب مستقبل میں ٹیکنالوجی کی مدد سے آن لائن ۔تعلیم کے شعبے میں بہتری آئے گی
آپ اس بارے میں کیا سونچتے ہیں؟ براے مہربانی کمینٹ میں اپنی راے دیجئے
حوالہ جات
1. https://en.wikipedia.org/wiki/Khan_Academy
2. https://www.khanacademy.org/
3. https://en.wikipedia.org/wiki/Sal_Khan
Comments
Post a Comment